ٹنڈوالہ یار پولیس کی غفلت اور لاپرواہی،چند گھنٹوں میں چوری ڈکیتی کی 5وارداتیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:52

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) ٹنڈوالہ یار پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوگئے جرائم پیشہ افراد نے چند گھنٹوں میں چوری ڈکیتی کی 5وارداتیں کرکے باآسانی فرار ہوگئے پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے چند گھنٹوں میں ہونے والی چوری ڈکیتی کی 5وارداتوں پر شہریوں اور تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹنڈوالہ یار کے گنجانہ آباد علاقے حیدرآباد روڈ پر قائم سندھ میڈیکل سینٹرپرموٹر سائیکل پر سوارہوکر علاج کے لئے آنے والے زاہدورایو چیک اپ کرانے کے بعد واپس جانے کے لئے اپنی موٹر سائیکل تلاش کرتے رہے پتا چلا کہ ان کی موٹر سائیکل نامعلوم چور تالے توڑ کر اس کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے جبکہ ٹنڈوالہ یار کے گنجانہ آباد علاقے مارکیٹ روڈ پر نامعلوم نوشر باز رحمن میڈیکل اسٹور کے مالک محمد ابراہیم سے نوشر بازی کرتے ہوئے اس سے 40ہزار روپے نقد لے اڑے علاوہ اذیں چمبڑ ناکے پر نامعلوم چوروں نے نعمان کمیونیشن کی دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود 50ہزار روپے نقد ودیگر سامان جبکہ اسی طرح چمبڑ روڈ پر نامعلوم چور شبیر کنفیکشنری کی دکان کے تالے توڑ پر دکان میں موجود ہزاروں روپے نقدی ، قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے اسی طرح ٹنڈوالہ یار کے بکیرا روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر وہاں سے گذرنے والے تاج محمد کنبھار ، عمران کبوتری کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے ٹنڈوالہ یارمیں بڑتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور چند گھنٹوں میں 5وارداتوں کے ہونے پر شہریوں تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار پولیس خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور ٹنڈوالہ یار میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے پولیس ان ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے اب صرف و صرف مضر صحت مین پڑی گٹکا بنانے اور ان کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے میں سرگرم ہیں مگر پولیس ناہی جرائم کرائم اور معاشرتی برائیوں سمیت کچی شراب اور منشیات کے فروخت پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دے رہی اب ان کو شاید خ*خواب میںبھی مین پڑی ، گٹکا فروخت کرنے والے ہی نظر آتے ہیں یا شاید ان کی ڈیوٹیوں میں صرف مضر صحت مین پڑی گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا ہے شہریوں تاجروں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار پولیس کو اپنی فرض کی ادائیگی کے لحاظ سے انہیں احکامات دیں کہ مین پڑی ، گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کرائم کا خاتمہ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی کاروائی کی جائے ۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں