ٹنڈوالہ یار،عدالتی حکم کے بعد پولیس کے مین پڑی ، گٹکوں، سفینہ ، ودیگر مضر صحت اشیاء کے خلاف پے درپے کاروائیاں

اے سیکشن ، سی آئی اے ، اور 15کی الگ الگ مقامات پر کاروائیاں ص* لاکھوں روپے کا خام مال اور تیار کرنے والی مشینری برآمد، 4افراد گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:52

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) عدالتی حکم کے بعد ٹنڈوالہ یار پولیس کے مین پڑی ، گٹکوں، سفینہ ، ودیگر مضر صحت اشیاء کے خلاف پے درپے کاروائیاں اے سیکشن ، سی آئی اے ، اور 15کی الگ الگ مقامات پر کاروائیاں مذکورہ اشیاء کے استعمال میں آنے والا لاکھوں روپے کا خام مال اور اس کو تیار کرنے والی مشینری برآمد 4افراد حراست میں لے لئے گئے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مین پڑی ، گٹکوں ، سفینہ ، ودیگر مضر صحت اشیاء پر سخت پابندی عائد کرنے کے احکامات کے بعد ٹنڈوالہ یار پولیس بھی حرکت میں آگئی اور مختلف مقامات پر مین پڑی ، گٹکے کی فروخت وتیاری کے کارخانوں پر بھرپورکاروائیاں شروع کردی ہیں اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی ٹنڈوالہ یار کے دفتر میں ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن ،سی آئی اے انچارج انسپیکٹر مظہر مہدی، ایس ایچ او بی سیکشن ریاض بجارانی ، ایس ایچ او اے سیکشن انسپیکٹر امجد جونیجو ، اور 15انچارج ذوالفقار منگریو مشترکہ پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ اے سیکشن پولیس کو اطلا ع ملی تھی کے ٹنڈوسومرو روڈ پر واقع سخی بینگلوز کے ایک بنگلے پر لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال موجود ہے جس پر ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے 90کٹے اور اس کو تیار کرنے والی 5عدد مشینری 1عدد کٹر مشین اور ایک چھالیہ کاٹنے اور چھاننے والی مشینری بھی برآمد کرکے 1ملزم تیرتو کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ اسی طرح کی دوسری کاروائی سی آئی اے کے انچارج انسپیکٹر مظہر مہدی نے ٹنڈوالہ یار کے نواحی گائوں میں چھاپہ مارکر مذکورہ طرز کی اشیاء کے 78کٹے برآمد کرکے 1ملزم ہریش کولھی کو حراست میں لے لیا جبکہ 15کے انچارج اے ایس آئی ذوالفقار منگریو نے بھی ٹنڈوالہ یار کے نواح میں کاروائی کرکے مذکورہ طرز کے 62کٹے برآمد کرلئے عدالتی حکم پر ٹنڈوالہ یار کی پولیس 4جہاں مین پڑی ، گٹکوں پر قدغن لگانے اور اپنی کارکردگی کو اعلیٰ افسران تک پہچانے میں نظر دکھائی وہیں تاحال کاروائیوں میں کوئی بدنام زمانہ مضر صحت اشیاء کی فروخت واستعمال کرنے والا گرفتار یا حراست میں نہیں آیا ہے ان حقائق کے پیش نظر اس بات کو تقویت ملتی ہے کے ٹنڈوالہ یار پولیس مین پڑی ، گٹکوں کے خلاف کریک ڈائون دل جمعی سے کرتی نظر نہیں آرہی ہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس کی مین پڑی ، گٹکوں کی فروخت وتیاری کرنے والوں کو آشیرباد حاصل تھی اور ہے جس کے سبب اس کو استعمال کرنے والے قانون کے شکنجے میں آرہے ہیں جبکہ ڈیلر تاحال دن دناتے نظرآرہے ہیں دوسری جانب انتہائی باخبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس کی آشیر باد سے شہر وگردنواح میں تاحال مذکورہ مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری ہے یہ اور بات ہے کہ اب اس فروخت نے نئی صورتحال اختیار کرلی ہے کہ مبینہ طور پر پولیس ہی کی آشیر باد سے مین پڑی ، گٹکا ، سفینہ ، جینڈی ، جے ایم ، مختلف عمروں کے بچوں کے ذریعے ہوم ڈلیوریاں کی جارہی ہیں ۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں