ٹنڈو الہیار، مسو بوزدار لنک روڈ سے 20سالہ نوجوان کی لاش برآمد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:32

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقعہ مسو بوزدار لنک روڈ پر علاقہ مکینوں نے روڈ پر پڑی لاش کو دیکھ کر بروقت پولیس کو اطلاع دی اس اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ہسپتال پہنچائی ملنے والی نعش کی شناخت 20سالہ عاقب بوزدار کے نام سے ہوئی ہے جو چمبڑ کا رہائش پذیر بتایا جاتا اطلاع ملنے پر مقتول عاقب بوزدار کے اہل خانہ اور رشتیدار بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے جنہوں نے اپنے بچے کو مردہ حالت میں دیکھ کر دل برداہشتہ ہوگئے اس موقع پر مقتول عاقب بوزدار کے رشتیداروں نے بتایا کہ عاقب بوزدار کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اسے نامعلوم افراد نے ٹارگیٹ کرکے فائرنگ کے ذریعے اسے قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمیں انصاف چاہئے اور مقتول کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ مسوبوزدار لنک روڈ پر ایک نوجوان کی نعش موجود ہے جس کی اطلاع پر ہم بروقت پہنچے اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کردی اور اس کی شناخت عاقب بوزدار کے نام سے ہوئی ہے ہم واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ اس واقع کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اکشبار ہوگئی اور علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں