ٹنڈوالہیار ، روزمرہ استعمال کی شیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کیلئے اجلاس

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:24

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) ضلع بھر میں روزمرہ کے استعمال میں آنے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرٹنڈوالہیار شبیر جسکانی، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری سلیم الدین میمن،صدر انجمن تاجران ٹنڈوالہیارماما رتن لعل، ہول سیل اینڈ ریٹیلر ایسوسیئیشن کے نمائندوں اور دیگر کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہمیں خلق خدا کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور ان کی تکالیف کو کم کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے استعمال میں آنے والی اشیائ کے نرخ بڑھانے کے بجائے کم کرنے چاہئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار نے کہا کہ اشیائے خوردونو ش ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخوں پر ہی فروخت کی جائیں اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر لگائیں اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں کاروباری حضرات کی تجاویز،ہول سیل نرخوں، ٹرانسپورٹ کے اخراجات و دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے ہول سیل و ریٹیل کے نرخ طئے کئے گئے۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں