جدید ریسرچ کے ذریعے پیدوار حاصل کرکے معاشی انقلاب حاصل لایا جاسکتا ہے ، ڈی جی ریسرچ سندھ نور محمد بلوچ

جمعہ 15 نومبر 2019 23:54

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) ڈی جی ریسرچ سندھ نور محمد بلوچ نے کہا کہ جدید ریسرچ کے ذریعے پیدوار حاصل کرکے معاشی انقلاب حاصل لایا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے ٹنڈوالہ یار میں قائم ٹاسکو کے زرعی فارم پر دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کہی ڈی جی ریسرچ نورمحمد بلوچ نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی ذریعے زراعت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اسی لئے سندھ کے آبادگار زراعت کے جدید طریقو کو اپنائے انہوں نے کہا کہ زمینداروں نے میں فصلوں کے حوالے سے عدم آگاہی کی وجہ سے فصلیں بہتر نہیں ہوپاتی اسی وجہ سے ٹماٹر کا بحران پیدا ہو ااور ٹماٹروں کا بحران پیدا ہونے کی وجہ ہونے والی برساتیں ہیں جن سے زرعی زمینو ں پر ٹماٹر کے لئے ڈالے گئے بیج جل گئے انہوں نے کہا کہ آئیندہ 15دنوں کے اندر ٹماٹر مارکیٹ میں بڑی مقدار میں آجائیں گے جس سے ٹماٹر کا ہونے والا بحران ختم ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ مستقل میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لئے جدید طریقے پر توجہ دینی ہوگی جبکہ ٹاسکو کی جانب سے زراعت کے لئے اٹھائے گئے قدم کو سرایا گیا اس موقع پر زرعی ماہر طارق خانزادہ نے کہا کہ زراعت کے تمام ہونے والے بحران کا حل جدید طریقے سے کرنا بحران کو ختم کرنا ہے اگر ہر زمیندار زراعت کے لئے جدید طریقے استعمال کریں تو ان کی زرعی زمینیں آباد رہیں گی اور ہر فصل بڑی مقدار میں پیدا ہوگی جس سے ہر زراعت کا بحران ختم ہوجائے گا اس موقع پر ڈائریکٹر محمد خان بلوچ ، سید حسن راشدی ، ودیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں