ٹنڈوالہ یار،ٹنڈوالہ یار پولیس عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی، سندھ ہائی کورٹ سخت احکامات کے باوجود مضرصحت مین پڑی ، گٹکا دوبارہ فروخت ہونے لگا

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:09

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ٹنڈوالہ یار پولیس سندھ ہائی کورٹ کی احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی سندھ ہائی کورٹ سخت احکامات کے باوجود ٹنڈوالہ یار اوراس کے گردنواح کے علاقوں میں مضرصحت مین پڑی ، گٹکا دوبارہ فروخت ہونے لگا مین پڑی ، گٹکے کے بڑے بڑے ڈیلر دوبارہ خفیہ طور پر سرگرم ہونے لگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ نے مضر صحت مین پڑی ، گٹکا فروخت اور اس کو بنانے پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے پولیس کو احکامات جاری کئے تھے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے مگر اس کے باوجود ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں خفیہ طور پر پولیس کی مبینہ سرپرستی مین پڑی ، گٹکا فروخت کیا جارہا ہے جہاں سے مین پڑی ، گٹکے کے عادی افراد باآسانی مین پڑی ، گٹکا خرید کر استعمال کر رہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں بااثر مین پڑی ، گٹکے کے بڑے بڑے ڈیلروں نے پولیس سے اندرونی طور پر ساز باز کرکے مین پڑی ، گٹکا فروخت کرنے کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے ٹنڈوالہ یار میں مین پڑی ، گٹکا کے دوبارہ فروخت اور بنانے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے سخت احکامات کے باوجود پولیس نے مین پڑی ، گٹکا بنانے اور اس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہے ہیں جس کی وجہ سے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں مین پڑی، گٹکا خفیہ طور پر بڑے پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے خفیہ طور پر مین پڑی ، گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں سے ہزاروں روپے منتھلی وصول کررہے ہیں جبکہ منتھلی نادینے والوں کے خلاف چھوٹی موٹی ، کاروائی کرکے انہیں حراست میں لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد سے پولیس مک مکا کرکے ان کو چھوڑ رہی ہے شہریوں نے سندھ ہائی کورٹ ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دیئے گئے مین پڑی ، گٹکے کے خلاف دیئے گئے احکامات پر سختی سے عمل کرایا جائے اور مین پڑی ، گٹکا فروخت کرنے والوں اور اس کی منتھلی کے عیوض مبینہ طور پر سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں