ٹنڈوالہ یار اور گردونواح میں ٹریفک حادثات ، ایک بچی جاںبحق ، سات افراد زخمی

پیر 17 فروری 2020 23:57

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) ٹنڈوالہ یار اور گردونواح میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچی جاںبحق ، سات افراد زخمی ہوگئے 3 زخمیوں کا نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کیمطابق ٹنڈوالہ یار کے حیدرآباد روڈ پرواقع واپڈا کالونی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے روڈ کراس کرنے والی 10 سالہ اریبہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئی۔

موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارھونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثے میں چمبڑ روڈ پر چنگچی رکشہ الٹنے سے دو افراد شدید زخمی ھوگئے زخمی بونے والوں میں پریم گورایہ ، پرکاش گواریہ شامل ھیں ۔ جبکہ میرپورخاص روڈ پر واقع کاماروشریف کے مقام پر تیز رفتار کا کنٹرول سے باہر ھو کر آلٹ گئی جسکے نتجے میں مذکورہ کار میں سوار پانچ افراد جن میں فاروق ، عامر ، آصف ، شہزاد اور محسن زخمی ہوگئے حادثات میں زخمیوں کوسول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں