ٹنڈوالہ یار: دو مختلف حادثوں میں خواتین سمیت 3افراد زخمی ایک جاں بحق

جمعرات 20 فروری 2020 23:14

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) دو مختلف حادثوں میں خواتین سمیت 3افراد زخمی ایک جاں بحق ، تفصیلات کیمطابق ٹنڈوالہ یار کے مسن تھانے کی حدود میں واقع بلغار شاخ روڈ پر گنے سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کنٹرول سے باہر ھو کر روڈ کے کنارے بنے کولہی برادری کے گھروں میں گھس گئی جسکے نتیجے میں گھروں میں موجود رام چند کولہی اس کی بیوی شریمتی انیتا کولہی اور اس کی بیٹی شدید زخمی ھوگئے ٹریکٹر ٹرالی کے گھروں داخل بونے اور اہل خانہ کے زخمی بونے پر چیخ و پکار پر علاقہ مکین موقع پر جمع ھوگئے جنہوں نے زخمی بونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ معلوم ہوا ھے کہ علاقہ مکینوں نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ دوسرے واقع میں ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقع جمع مانڈلی کے مقام تعمیر بونے والے سی سی بی روڑ پر چلنے والے بلڈوزر نے اپنی زرعی زمینوں سے واپس گھر جانے والے گل محمد ہالیپوتہ کو ٹکر ماردی بلڈوزر کی ٹکر کھانے کے بعد وہ روڈ پر ڈالے گئے گرم ڈامر میں جاگرا جسکے نتیجے میں مذکورہ نوجوان موقع پرہی جانبحق ھو گیا اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر نعفش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی نعفش کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں