ٰٹنڈوالہ یار: درجنوں خواتین بچوں کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 22 فروری 2020 22:35

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) ٹنڈوالہ یار کی رندآباد کالونی کی خاصخیلی برادری کی درجنوں خواتین بچوں کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر پروین خاصخیلی صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ رات ٹنڈوالہ یار پولیس نے میرے شوہر اسماعیل خاصخیلی کو حیدرآباد روڑ سے بلاجواز پکڑ کر اسے غائب کردیا اور ہم اس کی معلومات کے لئے ٹنڈوالہ یار کے ہر تھانے اور سی آئی اے پولیس تک گئے مگر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے شوہر کو نہیں پکڑا ھے انہوں کیا ھے کہ ہمیں خدشہ ھے پولیس میرے شوہر کو کسی چھوٹے کیس میں نہ پھنسا دیں انہوں ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ھے کہ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے اسماعیل خاصخیلی کو فوری رہا کیا جائے اور اسے بلاجواز پکڑ نے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں