ٹنڈوالہ یار کی پولیس،میونسپل کمیٹی اور سول سوسائٹی نے کرونا وائرس کیخلاف جنگ کا آغاز کردیا

شہر کے مین بس اسٹاپ، سول اسپتال، ٹنڈوآدم ناکہ، میرواہ روڈ، چمبڑ ناکہ سمیت ٹنڈوالہ یار کے تمام وارڈ ز میں سرجیکل ماسک اور صابن تقسیم

ہفتہ 21 مارچ 2020 22:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) ٹنڈوالہ یار کی پولیس،میونسپل کمیٹی اور سول سوسائٹی نے کرونا وائیرس کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے کرونا وائیرس سے بچاؤ کے لیے ایس ایس پی رخسار کھاوڑ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد شاھ رضوی،وائیس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی، اور دیگر معززین کی جانب سے شہر کے مین بس اسٹاپ، سول اسپتال، ٹنڈوآدم ناکہ، میرواہ روڈ، چمبڑ ناکہ سمیت ٹنڈوالہ یار کے تمام وارڈ ز میں سرجیکل ماسک اور صابن تقسیم کئے جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر سینٹی لائزر پانی کی ٹینکیاں لگائی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر اسپرے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے سندھ پولیس اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے شہریوں کو کرونا وائیرس سے بچاؤ کے لیے یہ اہم اقدام اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ٹنڈوالہ یار کے شہری اس وبائی بیماری سے محفوظ رہیں اس موقع پر ایس ایس پی رخسار کھاوڑ اور میونسپل کمیٹی چیئرمین سید امداد شاھ رضوی نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم کرونا وائیرس کے احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ کرونا وائرس جیسے جان لیوا وائرس سے بچا جاسکے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا وائرس سے سخت خوف زدہ ہیں کرونا وائرس سے اپنے لوگوں کو محفوظ بنا نے کے لئے سندھ حکومت اور منتخب نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے اور عوام احتیاطی تدابیر اپناکر اس کو شکست دیں۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں