ٹنڈوالہ یار:کرونا وائرس کے باعث 5 ویں دن بھی مکمل لاک ڈاون کی صورتحال برقرار

بازار روڈ رستے ویران علاقوں میں حوکا عالم مساجد میں جمہ کی نماز کی ادائیگی نہ بونے کے برابر رہی

ہفتہ 28 مارچ 2020 00:08

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے باعث ٹنڈوالہ یار میں 5 ویں دن بھی مکمل لاک ڈاون کی صورتحال برقرار رہی بازار روڈ رستے ویران رہے علاقوں میں حوکا عالم رہا مساجد میں جمہ کی نماز کی ادائیگی نہ بونے کے برابر رہی کرونا وائرس سے بچنے کیلیے سندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہ یار ضلع میں بھی مکمل کریک ڈاون رہا جبکہ ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ کی جانب سے پولیس کو الرٹ رہنے اور لوگوں کو گھروں رہنے کے لیے پولیس کو شہر کی مختلف شاہراہوں گلیوں چوکوں پر تعینات کیا گیا اور کو چیک کرنے کے لیے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار مختلف اوقات میں انہیں چیک بھی کرتے رہے موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئیکہاکہ ٹنڈوالہ یار کی عوام سے اپیل کرتے ہیں اپنے گھروں میں رہے تاکہ اس مہلک وبا سے بچا جاسکے پوری فورسز عوام کی بھلائی کیلیے دوڑوں گلیوں چوکوں پر موجود ہے انہوں نے مذید کہاکہ ہم اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر عوام کی بھلائی کیلیے دوڑوں پر کھڑے ہیں عوام کو بھی چائیے وہ پولیس فورسز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب اس مہلک خطرناک وبا سے بچ سکیں ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار نے مزید کہا کہ اٹلی کی حالات آپ سب کے سامنے ہے اٹلی میں کتنی اموات ہوئی وہاں تدفین کیلیے جگہ نہیں ہے خدا کے واسطے اپ اس عالمی خطرناک وبا کرونا وائرس سے اپنے آپ کو بچائیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس وبا سے بچائیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت اور ڈاکٹروں کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں