ٹنڈوالہیار میں قائم بیشتر پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی ہی بند کردی

ہفتہ 2 مئی 2020 00:10

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) عالمی منڈی میں تیل کی قمیت گرنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے پیٹرول کی قمیتوں میں 15 روپے ڈیزل 27 روپے کمی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا نوٹیفیکشن جاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی ٹنڈوالہ یار میں قائم پیشتر پیٹرول پمپز مالکان نیکل سے ہی پیٹرول کی فراہمی بند کردی جس سے عوام پیٹرول کے حصول کیلیئے شدید پریشان ہے اس موقع پر شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول پمپ مالکن کی داداگیری ہے جب پیٹرول کی قمیتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو فوری قمیت میں اضافہ کردیا جاتا ہے اور جب قمیتوں میں کمی ہوئی ہے تو پیٹرول پمپ پر پیٹرول نہ ہونے اور پیٹرول پمپ میں خرابی کے بہانے بناکر پٹرول پمپ بند کردیئے جاتے ہیں اور قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہم وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں ہے کہ جو پیٹرول پمپ قمیت کم کرنے کے ایشو پر پیٹرول پمپ بند کردیتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے پیٹرول پمپز کے لائینس کینسل کیئے جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں