ٹنڈوالہ یار،’’حسین سب کا‘‘ تنظیم کی جانب سے مسلسل تقریبا دو ماہ سے لاک ڈائون پریشان سفید پوشوں کی خدمت کا سلسلہ جاری

ہفتہ 2 مئی 2020 23:58

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) ’’حسین سب کا‘‘ تنظیم کی جانب سے مسلسل تقریبا دو مہینے سے چلنے والے لاک ڈائون پریشان ہونے والے سفید پوشوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر حسین سب کا چیرمین مدنی خانزادہ،سید افنان رسول،شجرہ خانزادہ،میثم خانزادہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تقریبا دو مہینے ہونے کو آگئے ہیں اس وقت غربت کا یہ عالم ہے جو دینے والے لوگ تھے وہ لینے والی لائین میں کھڑے ہیں ہم پچلے ایک سال سے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ہم نے پچلی رمضان میں بھی گھریلوں راشن،بچوں کے عید کے کپڑے اور بچوں کیلیئے تحائف لیئے تھے اس دفعہ لاک ڈائون کی وجہ سے ہم پہلے دن سے سفیدپوش لوگوں کی مدد کررہے ہیں اس رمضان کے مہینے میں جیسے ہم خود اپنے گھروں میں کپڑے پہنتے ہیں اس طرح کے کپڑے چار سال سے پندرہ سال کے بچوں اور بچیوں کیلیئے عید کے کپڑوں اور تحائف کی خریداری جاری ہے انہوں نے مذید کہاکہ اس میڈیا کے حوالے مخیرحضرات سے اپیل کرتے ہیں اس مشکل گھڑی میں لاک ڈائون سے پریشان ہونے والے سفیدپوش لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرے اگر خود اپنے طریقے سے خدمت کرسکتے ہیں تو وہ سب سیبہتر عمل ہے اگر وہ خود نہیں کرسکتے تو حسین سب کا خدمت کا جزبہ رکھتا ہے جو ہمارے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتا ہے وہ ہمارے ساتھ تعاون کرسکتا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں