ٹنڈوالہ یار، ٹکا خان کی جانب سے کورونا کے پیش نظر ہاکرز کو ماسک فراہم

ہفتہ 2 مئی 2020 23:58

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) آل پاکستان اخبار فیڈریشن کے مرکزی تاحیات جرنل سیکٹری ٹکا خان کی جانب سے کورونا کے پیش نظر ٹنڈوالہ یار کے ہاکروں کو ماسک فراہم کئے گئے۔اخبار فروش یونین ٹنڈوالہ یار کے صدر عمران خانزادہ۔

(جاری ہے)

طفیل منگھاڑ واحد سموں نے فراہم کردہ ماسک ہاکروں میں تقسیم کئے اس موقع پر اخبار فروش یونین کے صدر عمران خانزادہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران اخبارات کو گھر گھر پہنچا رہے ہیں تاکہ عوام ملکی صورتحال سے آگاہ رہے۔محترم ٹکا خان کی جانب سے ہاکروں کو ماسک فراہم کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہمارے قائدین کو ہماری بے حد فکر ہے انھوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہ یار کی اخبار فروش یونین ٹکا خان سیمت تمام قائدین کو سلام پیش کرتی ہے #

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں