ٹنڈوالہ یار میں سی آئی اے پولیس کی کاروائی، بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان کی گرفتاری کا دعوی

جمعرات 14 مئی 2020 00:02

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) ٹنڈوالہ یار میں سی آئی اے پولیس کی کاروائی، بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان کی گرفتاری کا دعوی گرفتار ملزمان نے بھٹہ مالک نواب پھٹان کو ایک ماہ قبل مسن تھانے کی حدود میں دوران ڈکیٹی کے دوران مزمت کرنے پر قتل کردیا دیا تھا قتل میں تین افراد ملوث تھے جس میں یار محمد ماچھی اور ایک سہولت کار سلمان ماچھی کو ہم نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ کہ دو ملزمان علی محمد ماچھی اور مراد ماچھی کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد وہ بھی قانون کی گرفت میں ہونگے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگا نے مذید کہاکہ یہ قتل ایک بلائینڈ قتل تھا جس کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے قتل کس نے کیا ہے لیکن ہم نے اپنے ڈی آئی جی نعیم شیخ اور ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کی مدد سے کامیابی نصیب ہوئی انہوں نے مذید کہاکہ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے پسٹل بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں میں نے اور میری ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزمان تک پہنچے ملزمان بہت خطرناک تھے ایک ضلع میں کاروائی کرنے کے بعد دوسرے ضلع میں چلے جاتے تھے ہم نے پہلے سہولت کار سلمان کو گرفتار کیا اس کی نشاندہی پر یار محمد ماچھی کو گرفتار کیا مذید دو روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں