ٹنڈوالہیار ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بیزار کردیا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8. گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا

وقفے وقفے سے بجلی کے بند ہونے کا کوئی حساب نہیں ، شدید گرمی میں روزے دار بلبلا اٹھے

منگل 19 مئی 2020 23:44

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) ٹنڈوالہیار میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے زار کردیا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8.

(جاری ہے)

گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ، جبکہ اسکے علاؤہ وقفے وقفے سے بجلی کے بند ہونے کا کوئی حساب نہیں ہے ، شدید گرمی میں روزے دار بلبلا اٹھے، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ وقفے وقفے سے بجلی کے بند ہونیکا کوئی حساب نہیں یے شدید گرمی اور ماہ صیام میں حیسکو کے اس عمل سے روزے دار بلبلا اٹھے ہیں ، بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ اور اسکے بعد وقفے وقفے سے بند ہونے سے بجلی سے تعلق رکھنے والے کاروباری بھی انتہائی اذیت کا شکار ہیں جبکہ وقفے وقفے سے اور بار بار بجلی کے بند ہونے اور کھولنے سے برقی آلات بھی جل رہے ہیں، شہریوں نے کا کہنا ہیکہ مسلسل لاک ڈائون کے سبب کاروبار مراکز مارکیٹیں ، و دیگر بازار بند ہونیکے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر شہریوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہیکہ ٹنڈوالہیار میں بجلی کی اس غیر اعلانیہ اور وقفے وقفے سے بندش کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو اس اذیت سے نکالا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں