ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف روڈ حادثوں میں خاتون سمیت دو افراد جاںبحق، دو زخمی

منگل 19 مئی 2020 23:46

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف روڈ حادثوں میں خاتون سمیت دو افراد جانبحق دو زخمی کامارو شریف میں کار کے ٹکر سے 70 سالا ضعیف ہلاک عمر ساند میں رکشے کہ ٹکر سے 50 سالہ عورت ہلاک و دو زخمی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے سلطانہ آباد تھانے کی حدود میں واقع کامارو شریف کے مقام پر تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرنے والے 70 سالا سومجی میگھواڑ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سومجی میگھواڑ شدید زخمی ہونے کے چند منٹ بعد زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عمر ساند تھانے کی حدود میں واقع عثمان شاہ ہڑی کے مقام پر تیز رفتار آٹوچنگچی رکشہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 50 سالا خاتون جانبحق ہوگئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد مذکورہ روڈ حادثوں میں ہلاک وزخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں