ٹنڈوالہیار کے نواحی گائوں میں مبینہ طور پر 10 سالہ بچی کو وحشی درندے نے اپنا حوس کا نشانہ بناڈالا،ماں کی فریاد پر مقامی تھانے میں مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

بدھ 20 مئی 2020 00:15

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) ٹنڈوالہیار کے نواحی گائوں میں مبینہ طور پر 10 سالہ بچی کو وحشی درندے نے اپنا حوس کا نشانہ بناڈالا،ماں کی فریاد پر مقامی تھانے میں مقدمہ درج ، ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کے پیارولوند تھانے کی حدود میں واقع گائوں غلام حسین لوند میں وحشی درندے نے مبینہ طور پر 10 سالہ بچی کو زبردستی اپنی حوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، اس واقعے کے بعد پیارو لوند پولیس نے ماں کی فریاد پر پیارو لوند تھانے پر ملزم راشد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جسکے بعد پیارو لوند پولیس نے مذکورہ ملزم کی گرفتاری عمل لائی گئی مذکورہ گائوں میں واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایک افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جس کی مزمت بھی کرتا ہوں اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے مذید کہاکہ ایسے درندے کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے گئی تاکہ کسی اور کی ہمیت نہ ہو ایسے قدم اٹھانے کی ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ نے مذید کہاکہ ایسے درندوں کو بے نقاب لازمی کرنا چائیے تاکہ کسی اور کی طاقت نہ ہوں معصوم بچیوں سے زبردستی کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں