ٹنڈوالہ یار کے ڈسپوزل کا نظام ناکارہ ہوگیا

منگل 2 جون 2020 21:33

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ٹنڈوالہ یار کے ڈسپوزل کا نظام ناکارہ ہوگیا۔ بارشوں سے قبل نالوں کا گندہ پانی علاقوں کی زینت بن گیا محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ نے تاحال کھڈ اور نالوں کی صفائی نہ کراسکی۔ شہریوں کو شیدید مشکلات کا سامنا، گندے پانی سے گذرنے پر مجبور تفصلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو ٹنڈوالہ یار کے مین کھڈ اور نالوں کی صفائی کی زمداری سونپ دی گئی تھی لیکن دو سال گذر جانے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے کھڈ اور نالوں کی کھاٹی شروع نا کی جس کے باعث انڑ محلے۔

سیمت دیگر علاقوں کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔جس کے باعٹ علاقوں کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے علاقوں میں گندا پانی جمع ہوگیا ہے اور ہم گھروں تک محدود ہوچکے ہیں۔اگر بارش ہوگئی تو ہمارے گھر ڈوب جائے گے۔ نالوں کے گندے پانی سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے لیکن پبلک ہیلتھ کے افسران کے کان میں جوں تک نہیں۔

میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی نیصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھڈ کی صفائی مارچ اور اپریل کے مہینے میں ہوجانی چاہیئے۔مون سون کی بارشیں شروع ہونے والی ہیں ہم نے کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار کو لیٹر ارسال کئے ہیں کہ وہ محکمہ پبلک ہیلتھ کو ہدایات کریں کہ وہ مین کھڈ کی صفائی کریں تاکہ آنے والی بارشوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انھوں نے مزید کہا کہ اگر پبلک ہلیتھ کھڈ کی صفائی نہیں کراسکتی تو کھڈ ہمارے حوالے کیئے جائیں صفائی ہم کرادیں گے۔

پہلے کھڈ ہمارے پاس تھے تو ہم وقت پر کھڈ کی صفائی کڑواتے تھے شہری حلقے کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کھڈ اور نالوں کی صفائی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں