فودکنٹرول اتھارٹی سندھ کی ٹنڈوالہیار میں دودھ منڈی میں کاروائی، دودھ کے نمونے چیک کئے گئے

جمعرات 4 جون 2020 00:19

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) فودکنٹرول اتھارٹی سندھ کی ٹنڈوالہیار میں دودھ منڈی میں کاروائی، دودھ کے نمونے چیک کئے گئے ،چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی ملاوٹ، مچھر، اورکچرہ پایا گیا ، ہزاروں کے جرمانے ، کاروائی کے دوران متعدد دودھ فروش دودھ چھوڑ کر غائب ہوگئے ، ملاوٹ و غیر معیاری دودھ ضائع بھی کروایا گیا ، ذرائع تفصیلات کے مطابق فودکنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر امجد علی چانڈیو کی سربراہی میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے دودھ منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے دودھ کے نمونے چیک کئے چیکنگ کے دوران ٹیم نے دودھ میں ملے پانی ، کچرے اور دودھ میں گرے مچھر مکھی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے مذکورہ طرز کا دودھ فروخت کرنیوالوں کو سخت تنبیہ بھی کی جبکہ اس دوران غیر معیاری دودھ فروخت کرنیوالے دودھ چھوڑ کر منڈی سے فرار ہوگئے ذرائع کا کہنا ہیکہ مذکورہ کاروائی کیدوران مکھی ،مچھر اور پانی ملے دودھ کو ضائع بھی کروایا گیا دوسری جانب مذکورہ کاروائی کے حوالے جب ڈی سی سے رابطہ کیا گیا تو تو رابطہ نہ ہوسکا ، جبکہ ڈی سی ذرائع سے معلوم ہواہیکہ مذکورہ کاروائی کے دوران فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنیوالے پر بھاری رقوم کے جرمانے عائد کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں