ٹنڈوالہ یار، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی، تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد روانہ

بدھ 22 جولائی 2020 19:39

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2020ء) عمر ساند تھانے کی حد میں واقعے گوٹھ مراد بلوچ میں فائرنگ کے نتجے میں دو افراد زخمی زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد روانہ کردیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈولہ یار کے عمر ساند تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ مراد بلوچ میں معمولی تکرار پر فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتجے میں گولیاں لگنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار لایا گیا جہاں فائرنگ میں زخمی ہونے والے محمد ناصربلوچ کے ورثہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے منشیات فروش ہمیں گزشتہ ایک ہفتے سے قتل کر نے کی دھکمیاں دے رہے تھے جن کا کہنا ہے آپ ہمارے خلاف پولیس کے ذریعے کاروائی کروارہے ہو جس کے بعد ملزمان نے ناصر بلوچ پر فائرنگ کرکے گولی مارکر شدید زخمی کردیا جبکہ دوسری جانب دوسرے گروپ کے زخمی ہونے والے محمدہاشم بلوچ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ محمد ناصر کو ہم نے اسکول میں درخت کاٹنے سے روک جس پروہ نہیں منانے اور فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا جبکہ دوسری جانب عمر ساند پو لیس نے بلوچ برادری زخمی ہونے والے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار پہنچا یا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے زخمیوں نے فوری طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا جبکہ مذکورہ واقع کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں