متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقادن

منگل 28 جولائی 2020 23:43

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے 23ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب ایم کیو ایم ٹنڈوالہ یار ڈسٹرکٹ آفس پر منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے 23ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایم کیوایم ٹنڈوالہ یار ڈسٹرکٹ آفس پر پروقار تقریب منعقد کی گئی, جس میں ایم کیوایم (پاکستان) ٹنڈوالہ یار ڈسٹرکٹ آرگنائیزر رئیس احمد خانزادہ واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی عباس قریشی سمیت ایم کیو ایم ٹنڈوالہ یار کے یونٹ ذمہ داران اور حق پرست کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی, اور کیک کاٹا گیا, قبل ازیں ایم کیوایم (پاکستان) ٹنڈوالہ یار ڈسٹرکٹ آرگنائیزر رئیس احمد خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 جولائی 1997 کو مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنے کا مقصد قومی دھارے میں شامل ہو کر بلاتخصیص رنگ ونسل ملک میں بسنے والی ہر اکائی کی خدمت کرنا تھا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں عہدیداران نہیں ہوتے بلکہ ذمہ داران ہوتے ہیں اور وہ کارکنان اچھا ذمہ دار ثابت ہوتے ہیں جس میں احساس ذمہ داری ہوتی ہی, احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ساتھی ہی ملک و قوم کے ضامن ہوتے ہیں, وہ لوگ ہمارے لئے باعث فخر و تقلید ہیں جنہوں نے ہماری جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا, ہم ایسے عظیم ساتھیوں کی یاد میں یوم تاسیس مناتے ہیں جو ہمارے قومی ہیرو ہیں, انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی بساط سے بڑھ کر قوم کی خدمت کی اور آگے بھی اپنی اس روایت کو برقرار رکھے گی, شہدا اور اسیروں کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آج کے دن یوم عزم تصور کرتے ہیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرگنائیزر رئیس احمد خانزادہ واراکین کمیٹی نے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل، رابطہ کمیٹی اراکین، سندھ تظیمی کمیٹی انچارج و ذمداران، ایم این ایز، ایم پی ایز، یونٹس کے ذمداران وکارکنان اور ٹنڈوالہ یار کے تمام ساتھیوں کو ایم کیو ایم کے 23ویں یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کروائینگے

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں