ٹنڈوالہ یار، یوم استحصال کشمیر منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی

بدھ 5 اگست 2020 19:27

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) بھارت کی جانبب سے مقبوضہ و جموں کشمیر کی حاصل خصوصی اور آئینی حیثیت کو ختم کرکے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کرتے ہوئے پورے کشمیر میں کرفیو لگاکر ایک جیل میں تبدیل کر دیا اور سینکڑوں بیگناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کی تعداد میں معصوم کشمیریوں کو گرفتار کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار عبدالحفیظ لغاری نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈاڈاہی بلدیہ ہال سے پریس کلب ٹنڈوالہ یار تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹنڈوالہ یار کی غیور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مذہبی اور سیکیولر ملک ہے جہاں پر اقلیتوں کی آواز اکثریت سے پہلے سنی جاتی ہے اور اس کا ازالہ کیا جاتا ہے جبکہ بھارت اپنے آپ کو سیکیولر ملک کہلاتا ہے لیکن اس کا مکروہ چہرہ پورے دنیا کے سامنے اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالحفیظ لغاری کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پرکئے ہوئے لاک ڈان کو 365 دن ہو چکے ہیں اور وہاں نہ تعلیم کی سہولت ہے نہ علاج معالجے کی سہولت ہے اور کشمیریوں پر بے انتہا مظالم ڈہائے جا رہے ہیں اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنیں بیٹھیں ہے آخر کب تک یہ ظلم جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں نے نسل درنسل اپنی آزادی کیلئے جانیں نچھاور کی ہیں کشمیری آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں پاکستان ہمیشہ کشمیر کی آواز بنتا رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین کی ہمت و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے پورا پاکستان کی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی بھی جبران غیور کشمیریوں کے جذبوں کو پست نہیں کر سکتا شہید کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا آزادی ہر کشمیری کے خون میں دوڑ رہی ہے گرفتاریاں کشمیریوں کے آزادی کے جذبے کو پست نہیں کر سکتی کشمیریوں کے لہو کا ایک بھی قطرہ رائیگاں نہیں جائے گا۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سونو خان چانڈیو،ڈی ایس پی سٹی ٹنڈوالہ یار سید عرفان علی شاہ، تمام ضلعی افسران، این جی اوز کے نمائندگان، معزز شہریوں اور مقامی صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں