تعلقہ جھنڈومری کے نواحی گائوں کے رہائشیوں کا ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 13 اگست 2020 23:42

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) تعلقہ جھنڈومری کے نواحی گائوں کے رہائشیوں کا ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق تعلقہ جھنڈومری کے گائوں راجو مری کے رہائشیوں مہراب مری، امیر بخش مری، نبی بخش مری، و دیگر نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیہ لانگانو کے اوقاف فارم کے قریب ہماری بروہی برادری کے میر حسن اور دریا خان بروہی سے 6 ایکڑ زرعی زمین پیسوں کے عوض خریدی ہے جس پر مری برادری کے بااثر افراد نے قبضہ کرکے ہتھیار سے لیس افراد کو بٹھادئے ہیں جسکی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں ہمارے آنے جانے کے راستے بند کردیے ہیں زمین پر بیٹھے جرائم پیشہ قسم کے افراد کی جانب سے جانی و مالی نقصان پہچانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں زمین پر قبضہ کرنیوالے پر ٹنڈوالہ یار کے باثرافراد کا ہاتھ ہیہم وزیر اعلی سندھ ،ائی جی سندھ ،ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے زرعی زمین سے قبضہ خالی کراکر ہم سے انصاف کیا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں