ٹنڈوالہ یار میں بھی محروم الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیا ، ضلع کے مختلف علاقوں سے 24 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے

پیر 31 اگست 2020 23:06

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی محروم الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیا ٹنڈوالہ یار ضلع میں 24 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے جبکہ 2بڑے مرکزی جلوس ٹنڈوالہ یار شہر سے برآمد ہوئے اس حوالے سے ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ،اے ڈی سی ون عبدالحفیظ لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر انتظامات بہتر طریقے سے کیئے ہیں صفائی ستھرائی،حسیکو،سمیت تمام بہتر طریقے سے کیئے گئے ہیں اس موقع پر ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ نے بتایا کہ ہم تمام جلوس کی سیکورٹی کیلیے تقریباً 11سو سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ 50سے زائد رینجرز جوانوں نے اپنے فرائض انجام دئیے اس حوالے سے شہر کے دو بڑے جلوس سالار سید زاہد حسین شاہ،اور نیاز حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون ہمارے ساتھ بہت اچھا رہا صرف اور صرف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہمارے ساتھ کسی قسم کا بہتر تعاون نہیں کیا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں جو دوائیاں رکھی گئی تھی وہ کسی کام کی دوائیں نہیں تھی بکل دو نمبر دوائیاں تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئی ان سے خیرات نہیں مانگ رہے یہ ہمارا حق ہے جو درست طریقے سے ہمیں نہیں مل رہا اس وقت تو یہ حالات لگی ہوئی ہے آدھا تیرا آدھا میرا کی بنیاد پر فنڈز کو کھایا جارہا ہے جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوسوں میں 33 سے زاہد چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی امام بارگاہوں میں میں اختتام پذیر ہوئے جبکہ ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر نیاز لنگر سبیلیں کا احتمام کیا گیا تھا۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں