حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیئے

ضلع کونسل پر ڈپٹی کمشنرز، ایم سی اور ٹائون کمیٹیوں پر اسسٹنٹ کمشنرز اور یونین کونسلوں پر مختیار کاروں کو اختیار سونپے دیئے گئے

منگل 8 ستمبر 2020 00:01

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) حکومت سندھ نے بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیئے، ضلع کونسل پر ڈپٹی کمشنرز، ایم سی اور ٹائون کمیٹیوں پر اسسٹنٹ کمشنرز اور یونین کونسلوں پر مختیار کاروں کو اختیار سونپے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی نظام کی مدت پوری ہونے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کو مقرر کردیاگیا ہے ، اسی طرح ضلع ٹنڈوالہیار میں بھی ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار، ٹائون کمیٹیوں اور یونین کونسلوں پر ایڈمنسٹریٹرز مقرر کردیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا یے، ضلع ٹنڈوالہ یار میں ضلع کونسل ٹنڈوالہ یار کیلئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے ، میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار ٹائون کمیٹی سنجر چانگ اور ٹائون کمیٹی پیارو لوند کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری اختر شیخ ، ٹاؤن کمیٹی نصرپور ،ٹاؤن کمیٹی سلطان آباد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہ یار سونا خان چانڈیو کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح چمبڑ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ ، جبکہ تعلقہ ٹنڈوالہیار کی 8 یونین کونسلوں کیلئے مختیار کار ٹنڈوالہیار اعجاز بوزدار کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے تعلقہ جھنڈومری کی 10 یونین کونسلوں کیلئے مختیار کار جھنڈومری غلام شبیر میرجت، اور چمبڑ تعلقہ کی 8 یونین کونسلوں کیلئے مختیار کار چمبڑ شوکت علی کو بطور ایڈمنسٹریٹر اختیارات سونپے گئے ہیں ، دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے ضلع ٹنڈوالہ یار میں ایڈمنسٹریٹرز کے مقرر کئے جانیوالے نوٹیفیکیشن میں تعلقہ جھنڈومری کو ٹاؤن کمیٹی لکھدیا گیا ہے جسکے بعد ضلع میں 5 ثاؤن کمیٹیوں کے بجائے 6 ٹاؤن کمیٹیاں لکھادی گئی ہیں۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں