ٹنڈو الہیار :حیسکو کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا سکون وآرام چھین لیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:40

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) حیسکو کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا سکون وآرام چھین لیا، شہری دن بھر لوڈشیڈنگ میں گزارنے کے باوجود رات کو بھی گلی ،محلوں اور روڈوں پر گزارنے لگے، جبکہ جرائم پیشہ افراد بھی تیزی سے متحرک ہوگئے ، چوری و لوٹ مار میں اضافہ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں محکمہ حیسکو نے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے دن و رات لوڈشیڈنگ نے عوام سے آرام اور سکون چھین لیا ہے شہری دن بھر لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے کے باوجود رات کو بھی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نہی بچ پاتے ہیں دن و رات شہر میں حیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ لائنوں اور ٹرانسفارمر کی خرابی کا جواز بناکر لوڈشیڈنگ کے دورانیے کے اوقات اسکے علاہ ہیں ،ان تمام عوامل نے شہریوں سے انکا سکون اور آرام چھین لیا ہے دوسری جانب حیسکو کی جانب سے رات کے اوقات میں بجلی کے بند کرنے نے ایک نئے عذاب میں مبتلا کردیا یے ان اوقات میں چور لٹیرے بھی بہت تیزی سے متحرک ہوگئے ہیں اور دکانوں کے تالے توڑکر چوریاں اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر موٹر سائیکلوں کی چوریوں میں بہت حد تک اضافہ ہوگیا یے مذکورہ اوقات چوروں کیلئے آ سان ٹارگٹ بن چکا ہے ، شہریوں نے حیسکو چیف ،۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ انجینئر سرکل ، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر مذکورہ مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ نہ صرف عوام ذہنی اذیتوں سے بچ سکیں بلکہ چوری ولوٹ مار سے بھی چھٹکارا مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں