ٹنڈوالہ یار، عطائی ڈاکٹرکے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل ڈاکٹر کا قریبی رشتے دارنکلا

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:52

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) ٹنڈوالہ یار غیرت کے نام پر عطائی ڈاکٹر قتل معاملے کا ڈراپ سین ،قاتل کوئی اور نہیں عطائی ڈاکٹر کا قریبی رشتے دارنکلا ۔تفصیلات کے مطابق 4 روز قبل ٹنڈوالہ یار کے تھانہ بی سیکشن کی حدود سخی وہاب کالونی میں تیز دھار آلے سے عطائی ڈاکٹر لال چند باگڑی کو اس کی کلینک میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

سی آئی اے ڈی ایس پی اسلم لانگاہ کی پریس کانفرنس جس کا مقدمہ ناہیوں برادری کے 5 افراد تھانہ بی سیکشن پر درج کیا گیا تھا پولیس نے تفتیش کی تو کوئی اور نہیں مقتول کا اپنا رشتے دار ہری رام باگڑی نکلا۔ملزم ہری رام باگڑی نے اعتراف کیا کہ میں نے غیرت میں آکر لال چند باگڑی کو قتل کیا ملزم نے الزام عائد کیا کہ لال چند باگڑی نے زبردستی میری بیوی کو ہوس کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع برادری کے بڑوں کو دی کچھ نہ ہوا تو غیرت میں آکر قتل کیا ملزم ہری رام باگڑی کا اعتراف جرم قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عطائی ڈاکٹر لال چند باگڑی کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بی سیکشن پر ناہیوں برادری کے 5 افراد پر درج ہوا تھا پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ہری رام باگڑی پر دوسرا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے پولیس ٹیم کی بہترین کارروائی کو سراہا۔#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں