ٹنڈوالہ یار ،سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران17افراد زخمی

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:53

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ وریام سولنگی میں پلاٹ کے تنازعے پر سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے دوگروپوں میں تصادم شروع ہوگیا ہونے والے تصادم میں دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں ،کلہاڑیوں اور گھونسوں کا آزادانہ استمال ہوا تصادم میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے پے درپے واروں سے 30 سالہ آفتاب سولنگی 31 سالہ محمد اشرف سولنگی 38 سالہ علی احمد 20 سالہ سرفراز 65سالہ خان محمد سمیت 17 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تصادم زخمی ہونے والوں کو چمبڑ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ 16 زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا ۔تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتاہے پولیس نے ہونے والے تصادم کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں