ضلع ٹنڈوالہیار میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت حر کت میں آگیا

ضلع ٹنڈوالہیار میں 18سال سے زائد 5لاکھ افراد کو مفت ویکسین لگانے کے لیے ضلع میں سینٹر قائم کر دیے گئے

جمعرات 10 جون 2021 00:17

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) دنیا بھر میں خوف کی علامت بنے والی موذی مریض کر ونا وائر س کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت سند ھ کی جانب سے ملک کے 18سال سے زائد افراد کو مفت ویکسی نیشن کے اعلان کے بعد ضلع ٹنڈوالہیار میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت حر کت میں آگیا ضلع ٹنڈوالہیار میں 18سال سے زائد 5لاکھ افراد کو مفت ویکسین لگانے کے لیے ضلع میں سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں مذید سینٹر بنائیے جا رہے ہیں کر ونا وائر س کا صر ف ایک ہی علاج ہے اور وہ ویکسین لگوانا ہے شہر ی تعاون کر یں تو ٹنڈوالہیار سے کر ونا وائر س کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ڈاکٹر لچھمن نے الخدمت ویلفیر اسپتال میں قائم کیے جانے والے ویکسنسین سینٹر کا افتتاح کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ محکمہ صحت اپنا فر ض انتہائی ایمانداری سے ادا کر رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کی طرح ہمارے ضلع کے افراد بھی ا موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے اور وزیر اعظم پاکستان سمیت وزیر اعلی سند ھ اور وزیر صحت کی واضع ہدایت پر ضلع بھر میں الیکشن کمیشن کے ڈیٹا بیس کے مطابق ضلع ٹنڈوالہیار میں 18سا ل سے زائد افراد کی کل تعداد 5لاکھ ہے اور اس حدف کا حاصل کر نے کے لیے ضلع بھر نئے ویکسین کے سینٹر ز قائم کیے جا رہے ہیں اس وقت ضلع بھر میں 9سینٹر کام کر رہے انھوں نے بتایا کہ تین ماہ کے دوران اپنا حد ف حاصل کر لینگے اسوقت ضلع بھر ایک ہزار کے قر یب لوگوں کو ویکسین کی جارہی اور اس میں اصافے کے لیے مذید سینٹر قائم کیے جائینگے یہ سینٹر سر کاری مراکز صحت کے علاوہ پرائیویٹ اسپتالوں میں کھولے جا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ روزانہ 5ہزار لوگوں کو ویکسین کی جا سکے اور اس مقصد کے لیے ہم نے تمام بی ایچ یو اس مہم میں کا م کر رہے ہیں اس کے علاوہ 500لیڈی ھیلتھ ورکر سمیت 30سے زائد ایم بی ایس ڈاکٹر ز اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہیں اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی اپنے فر ایض سر انجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا ہم عوام سے اپیل کرینگے کہ وہ اس قومی مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور زیادہ سے زیادہ افراد تک ہمارا پیغام عام کر یں جبکہ اس سلسلے علمااکرام سے اپیل کی ہے کہ تمام مساجد میں ویکسین لگوانے کے اعلانات کریں تاکہ ہم سب اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے انھوں نے بتایا کہ اس وقت تک پندرہ ہزار افراد کو ویکسین کر چکے ہیں ڈی ایچ او نے سوشل میڈ یا پر ویکسین کے حوالے چلنے والی خبر وں کی بھی تر دید کی کہ یہ ویکسین صرف انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہے اور اس سے کوئی بھی اموات کا خطر ہ نہیں ہے عوام بلا خوف ہو کر اپنے قر یبی ویکسین سینٹر پر آکر اپنی ویکسین کر وائیں اس موقعے ڈاکٹر مشتاق ،محمد یو نس قائم خانی، سر نصیر الدین قائم خانی، صابر بوزدار ، عبدالحمید عباسی توفیق قائم خانی رضوان آرائیں بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں