چند ماہ قبل عمر ساند تھانے کی حد میں عدالت میں پیش پر جا نے والے پانچ افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

جمعہ 11 جون 2021 23:54

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) چند ماہ قبل عمر ساند تھانے کی حد میں عدالت میں پیش پر جا نے والے پانچ افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا گزشتہ روز عمر ساند پولیس نے دوران گشت مذکر رہ قتل ملوث دوجوابداروں کو گر فتار کر نے کا دعوہ کیا ہے مذکر رہ افراد کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل عمر ساند تھانے کی حد میں عدالت میں پیش پر جا نے والے میر جت برادری کے پانچ افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقد مہ عمر ساند تھانے پر قتل کا مقد مہ در ج کیا گیا تھا جس کے بعد سے عمر ساند پولیس جوبداروں کی گر فتار ی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن گزشتہ روز عمر ساند پولیس کے ایس ایچ او اپنی موبائل میں گشت پر تھے کہ دوران گشت ر استے میں واردات کی نیت سے بیٹھے ہو ئے افراد نے پولیس موبائل کو دیکھ کر فائر نگ شر وع کر دی جس کے بعد پولیس نے جوابی کاروائی کر تے ہو ئے میر جت برادری کے پانچ افراد کے قتل میں ملوث دو جوابداروں کو گر فتار کر لیا مذکر رہ گر فتار ہو نے والے مشتاق میر جت اور رمضان میر جت کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں