ٹنڈوالہیار شہر کو کچرا گھر میں تبدیل کرنے، میٹھے پانی کی عدم فراہمی، گندے پانی کے جمع ہونے اور موذی امراض کی روک تھام کے لئے درخواست دائر

بدھ 16 جون 2021 23:38

ٹنڈ والہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پبلک ہیلتھ ٹنڈوالہیار کی جانب سے شہر کو کچرا گھر میں تبدیل کر نے اور شہر یوں کو پینے کے میٹھے پانی سے محروم کر نے اور شہر کی ہر کالونی سمیت مین شاہراہوں پر بر سات سے قبل ہی گندے پانی کے جمع ہو نے اور اس سے پھیلنے والی موذی امراض کی روک تھام کے لیے سند ھ ہائی کورٹ برانچ حیدر آباد میں درخواست دائر کر دی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار درخواست گزار ارشد کشمیری نے اپنی درخواست میں موقف اختیا ر کیا ہے کہ گزشتہ تین سے چار شہر ی مسلسل ذہنی مر ض میں مبتلا ہو رہے ہیں شہر میں بلدیہ ٹنڈوالہیار کو تقسیم کر نے بعد بعض اہم شعبہ جات محکمہ پبلک ہیلتھ کے حو الے کیے جا نے کے سبب شہر کی تمام کالونیاں اور مین شاہرائیں کچرے کے ڈھیرمیں تبدیل ہو چکی ہیں جبکہ جھوٹے بڑے علاقے گندے پانی کی لپیٹ میں ہیں اور مین شاہرائیں بھی جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں اس کے سد باب کے لیے مذکر رہ ادارے آفسران ، بلدیہ ٹنڈوالہیار کے آفسران اور ڈپٹی کمشنر کو شکایات جمع کر اچکے ہیں لیکن انتظامیہ اور آفسران ان مسائل کو حل کر نے اور نکاسی آب کے ناکارہ نظام کو درست کر نے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ شہر کے اکشر ڈسپوزل پر مشین بند ہو نے اور خراب ہو نے سمیت غائب کر رکھی ہیں جس کے سبب شہر کی حالت شہر کی اہم شاہراہیں میر واہ ، نصر پور روڈ ، چمبٹر روڈ ، مجاہد کالونی، انٹر پاڑہ، اکر م کالونی ، ناگوری پلاٹ ، منصور کالونی ، نواب کالونی ، مدینہ کالونی سمیت شہر کے دیگر کالونیان کچرا گھر میں تبدیل ہو چکی ہیں اس کے علاوہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بی خبر میں مسلسل گردش کر رہی ہیں جبکہ پینے کے صفاف پانی کی فراہمی کے لیے لگائے آر او پلانٹ بھی ناکارہ ہو چکے شہر ی میٹھے اور شفاف پانی کے لیے بھی تر س رہے ہیں ہذا عدالت سے اپیل کر تا ہوں کہ انسانی مسلہ سمجھکر اس کت حل کے لیے فوری احکامات جا ری کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں