محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے ٹنڈوالہیار میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

بدھ 16 جون 2021 23:39

ٹنڈ والہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے ٹنڈوالہیار میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سی ایم او ٹنڈوالہیار سمیت تینوں تعلقوں کے ایڈ منسٹریڑ ز اور سی ایم اوز کوہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران اور بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کنٹی جنسی پلان کے تحت نشیبی بستیوں میں رین ایمرجنسی ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں ، اس موقعے رابط کر نے پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انتظامیہ بارشوں کے دوران اور بعد کی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، گزشتہ مون سون بارشوں میں بھی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی گئی تھیںاور اس مون سون سیزن میں بھی کارکردگی کو مزید بہتر بنائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے خریدے گئے سینٹری آرٹیکلزکو یوسیز کے انسپکٹرز اور روڈ گینگ کے حوالے کیا گیا ہے برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات بلاتعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب مشینری و افرادی قوت کو الرٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں