پاکستان آزادی صحافت کا گلہ کھوٹا جا رہا ہے ،صحافیوں کو تشد د کا نشانہ بنا یا جارہا اور شہید بھی کیا جارہا ہے، راجہ زاہد

جمعہ 18 جون 2021 22:00

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) روزنامہ ایمان کے سند ھ کواڈنیٹر اور سینئر صحافی عبدالحمید عباسی کی دعوت پر پاکستان آف امر یکہ پر یس ایسوسی ایشن ایگیٹوکمیٹی کے ممبر راجہ زاہد خانزادہ نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پہنچے جہاں پر نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار کے صدر آصف رضا خانزادہ اور جنرل سیکٹر یر ی سید غلام حید ر شاہ بخاری نے ان کا پر تباک استقبال کیا اور امر یکہ میں صحافتی خد مات سر انجام دینے پر انھیں سند ھ کا تحفہ اجر ک پیش کیا گیا اس موقعے پر وقاص رئیس خانزادہ، طارق حمید عباسی، اذین خانزادہ اور راجہ جاوید خانزادہ بھی موجود تھے اس موقعے پر پاکستان آف امر یکہ پر یس ایسوسی ایشن ایگیٹوکمیٹی کے ممبر راجہ زاہد خانزادہ نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے ہماری حکومت پاکستان ،میں آزادی صحافت کے لیے فنڈ بھی جاری کرتی ہیں لیکن پاکستان آزادی صحافت کا گلہ کھوٹا جا رہا ہے سند ھ سمیت پاکستان کے مختلف شہر وں میں صحافیوں کو تشد د کا نشانہ بنا یا جارہا اور شہید بھی کیا جارہا جبکہ حق و سچ کی آواز کو دبانے کے لیے جھوٹے مقدمات بھی درج کر کے صحافتی قلم کے تقد س کو پا مال کیا جارہا ہے انھوں نے کہا میں اپنی تنظیم پاکستان آف امر یکہ پر یس ایسوسی ایشن کی جانب سے انکی بھر پور مذمت کر تا ہوں انھوں نے کہا موجود صورتحال کے بارے ہیں میں اپنے ہو نے والے اجلاس میں رپورٹ پیش کر ونگا اور امریکہ سے قلم کارکے تحفظ کے لیے آواز بلند کرینگے پاکستان کے ہر جھوٹے بڑے شہر وں کے صحافیوں کو چایئے کہ وہ انٹر نیشنل صحافتی تنظیموں سے ملکر کا م کر یں ہم کسے بھی طاقت کو آزادی صحافت کو بند گلی بند کر نے کی اجازت نہیں دیں انھو ں نے کہا میں نے ٹنڈوالہیار سر زمین سے اپنی صحافتی زند گی کا سفر کا آغا ز کیا تھا اور ملک کی مٹی سے مجھے بہت پیار ہے وہ ہی صحافی اپنی زند گی میں کامیاب ہو سکے گا جو قلم کے تقد س کا پاسباں ہو گا صحا فت کانٹوں کی سیج ہے ماضی کی صحافت اور موجود دورہ کی صحافت میں دن اور رات کا فر ق پید ا ہو چکا ہے ماضی میں صحافت کر نا بہت مشکل کام تھا آج جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے صحافت آسان ہو چکی ہے سر جھکنے کے بجائے قلم کی تقد س کو بلند کر نے کے لیے صحافی اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کر یں تو پاکستان میں بھی صحافت کا معیار بلند ہو سکتا ہے حکومت میڈ یا کو آزادی سے کام کر نے قانون سازی کر ے تاکہ یہ صحافی ملک کے غیور اور بے سہارا افراد کی آواز بن کر انکے مسائل کو ایوانوں پہنچا سکیں انھوں نے کہا کہ یہاں کے حکمران صحافیوں کو خرید نے کوشش کر تے ہیں اور انھیں لفافہ کلچر پر لاکر غلام بنانے کی جو کوشش کر رہے ہیں پاکستان آف امر یکہ پر یس ایسوسی ایشن ایسے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتی ہے انھوں نے کہا کہ میں نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہیار کے صدر آصف رضا خانزادہ اور روزنامہ ایمان کراچی سندھ کے کواڈینیٹر متحد ہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے صوبائی جنر ل سیکٹر یری عبدالحمید عباسی سمیت نیشنل پریس کلب کی ٹیم کا مشکور ہوں کہ انکی جانب سے جس انداز میں والہانہ خیرمقدم اور استقبال کیا انھوں نے نیشنل پر یس کلب کے ذمہ داروں کو امر یکہ آنے کی دعوت دی انھوں نے کہا کہ میں کوشش کر ونگا کہ نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار کے چند ایک صحافیوں کو ہماری انٹر نیشنل صحافتی تنظیم میں شامل کر اسکوں تاکہ پاکستان ،سند ھ سمیت ٹنڈوالہیار کے صحافی انٹر نیشنل سطح کے دورے کر سکیں اور اپنے علاقوںکی آواز سمیت انکے مسائل انٹر نیشنل سطح پر نمایا کر سکیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں