ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے کمشنر میرپورخاص کی ہدایت اور قانون کی دھجیاں اڑادیں

درگاہ مکھن شاہ کے قابضین کے خلاف درخواست دینے والوں کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز قبضہ داروں کے ساتھ راضی نامہ کرلیں

جمعہ 18 جون 2021 22:00

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے کمشنر میرپورخاص کی ہدایت اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے درگاہ مکھن شاہ کے قابضین کے خلاف درخواست دینے والوں کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز قبضہ داروں کے ساتھ راضی نامہ کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار میر پور خاص کر رہائشی، سید غلام حیدر عابدی،سید مظاہر حسین شاہ،مولانا نواب ضیاع حیدر نقوی نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سے درگاہ مکھن شاہ اور قبرستان کے قبضے داروں کے خلاف بات کرنے پہنچے تو ڈپٹی کمشنر نے ان کا مسئلہ سن کر انہیں سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جاکر ناجائز قابضین سے صلح کر لو ورنہ میں تمہارے خلاف سخت قدم اٹھاؤنگا،انہوں نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے پاس انصاف لینے گئے تھے جس کے جواب میں انہیں سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور خوف میں مبتلا کر دیا، انہوں نے مذید بتایا کہ انہوں نے کمشنر میرپورخاص کو بھی مذکو رہ معاملے میں درخواست دی تھی جس پر انہوں نے لکھت میں ہدایت دی تھی کہ فوری طور پر قانونی قدتم اٹھاتے ہوئے ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جگہ اصل قبر ستان کے حوالے کی جائے انہوں نے مذید کہا کہ سکھر ہائی کورٹ سندھ نے حکم دیا تھا کہ سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنر کو کہ وہ صوبے میں جس قبرستان پر ناجائز تجاؤزات ہوں وہ فوری طور پر تجاؤزات گراکر قانونی کاروائی کریں، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر میرپورخاص نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے اور بجائے اس کے کہ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے انہوں نے ناجائز قابضین کو مبینہ ناجائز مرات کے تحت مکمل سپورٹ کی، انہو ں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملے میں فوری طور پر مداخلت کر کے ناجائز قابضین سے قبضہ چھڑا کر انہیں جیل میں ڈالا جائے اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سے بھی سخت باز پرس کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں