ٹنڈوالہیار،لاک ڈائون کی خلاف ورزی کر نے والے دوکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن ایک درجن سے زائد دوکانوں کو سیل کر دیا گیا

ہفتہ 10 جولائی 2021 00:01

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) لاک ڈائون کی خلاف ورزی کر نے والے دوکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن ایک درجن سے زائد دوکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ بعض دوکانداروں کے خلاف جر مانے بھی عائد کیے گئے اور بعض دوکانداروں کو وارننگ دے کر عملدرآمد کر نے ہدایت بھی کی گئی تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کے احکامات پر اسٹنٹ کمشنر شیراز احمد لغاری نے ٹنڈوالہیار سٹی میں اچانک کا روائی کر تے ہو ئے لاک ڈوان کی خلاف ورزی کر نے والوں پر بھاری جر مانے عائد کر نے کے ساتھ ساتھ دوکانوں کو سیل کر دیا گیا اس موقعے پر اسٹنٹ کمشنر شیراز احمد لغاری نے نیشنل پر یس کلب کی رپوٹنگ ٹیم سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کر ونا وائر س کے سبب اس مر ض سے اپنے شہر یوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک دن کا لاک ڈوان کر نے کے احکامات جا ری ہیں جبکہ ٹنڈوالہیار کے تاجر برادری اور صرافہ اینڈ زر گران ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ کو درخواست دی گئی کہ ایک دن کا لاک ڈوان اتوار کے بجائے جمعے کے دن کیا جائے تاکہ شہر یوں کو بھی کو ئی تکلیف نہ ہو سکے اور تاجر برادری کو بھی جس پر ٹنڈوالہیار میں اتوار کے بجائے جمعے کا لاک ڈوان کر نے کو نوٹفیکشن بھی جاری ہو چکا ہے اس کے با وجود تاجر برادری کی جانب سے دوکانداروں نے لاک ڈوان پر عملدآمد نہیں کیا جس پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر آج کی کاروائی کی گئی ہے کاروائی کے دوران پندرہ کے قر یب دوکانوں کو سیل کیا گیا اور باز دوکانداروں پر جر مانے بھی عائد کیے گئے ہیں جبکہ بعض دوکانداروں کو وارننگ دے کر انھیں مکمل عمدرآمد کر نے کی ہدایت کی گئی ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں