ٹنڈوالہ یار ،اسرار طور پر لاپتا ہونے والی 12 سالہ موتی بھیل کی لاش برآمد

پیر 12 جولائی 2021 23:38

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2021ء) گزشتہ دو ہفتے قبل ٹنڈوالہ یار کی بھیل کالونی سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی 12 سالہ موتی بھیل کی لاش کو ٹنڈوالہ یار پولیس نے ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال سے برآمد کی ہے نصیر کینال سے برآمد ہونے والی لڑکے کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردی جبکہ لڑکے کی لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ اس کے والد اور ورثاء نے اپنے بیٹے کے مبینہ طور پر قتل کرنے کا شک ظاہر کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ورثاء کی جانب سے کیس داخل کرایا گیا تو ہم کیا داخل کرینگے جبکہ ہم تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں