گزشتہ دو ہفتے سے قبل بھیل کالونی سے لاپتہ ہونے والے 12 سالہ غیر مسلم کی لاش برآمد

منگل 13 جولائی 2021 00:25

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) گزشتہ دو ہفتے قبل ٹنڈوالہ یار کی بھیل کالونی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 12 سالہ غیر مسلم موتی بھیل کی لاش کو ٹنڈوالہ یار پولیس نے ٹنڈوالہ یار کی نصیر کینال سے برآمد کی ہے نصیر کینال سے برآمد ہونے والی لڑکے کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردی جبکہ لڑکے کی لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ اسکے والد اور ورثا نے اپنے بیٹے کے مبینہ طور پر قتل کرنے کا شک ظاہر کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ورثا کی جانب سے کیس داخل کرایا گیا تو ہم کیس داخل کرینگے جبکہ ہم تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں