حکومت پاکستان اور ڈبیلو ایچ او پاکستان سمیت دنیا کو پولیو فر ی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں، بشیر احمد سولنگی

بدھ 14 جولائی 2021 00:37

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) حکومت پاکستان اور ڈبیلو ایچ او پاکستان سمیت دنیا کو پولیو فر ی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلے میں ٹنڈوالہیار میں بھی پولیو فر ی ضلع بنانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے بہتر ین اقدامات کے سبب ٹنڈوالہیار پولیو فری ضلع بن چکاہے تفصیلات کے مطابق سول اسپتال ٹنڈوالہیار کے ایم ایس بشیر احمد سولنگی کے مطابق ضلع ٹنڈوالہیار کی دس لاکھ کی آباد ی میں سے پانچ سال تک کے ایک لاکھ 57ہزار885بچوں کو پولیوکے قطر پلانے کا ٹارگیٹ ہیں جسکے لیے دوسو سے زاید ٹیمیں بنائی گئی ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد لیڈ ی ھلیت ورکر ز اس ہدف کو حاصل کر نے کے لیے کام سر انجام دیتی ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں کو ئی بھی پولیو کیس نہیں ہے یہ سب محکمہ صحت کی صوبائی وزیر عزراپیچو سمیت ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایچ او اور ڈبیلو ایچ او کی نگداشت کے سبب ممکن ہو سکا ہے کہ ضلع ٹنڈوالہیار پولیوفر ی ضلع ہے، پولیو کے ایک مر یض محمد حسین منگھٹہار نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے پیدائشی پولیو ہو گیاتھا میر ے والدین غر یب تھے اور علاج نہیں کراسکے جس کے سبب میں آج معزوی کی زندگی گزار رہا ہوں انھوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ حکومت وقت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ قابل تحشین ہیں شہر ی اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوکے دو قطر ے ضرور پلوائیں اپنے خاندان کے لیے اپنے ملک و قوم کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین ضرور کر وائیں جبکہ ڈی ایچ او ٹنڈوالہیار ڈاکٹر لچھمن دا س نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل صحت مند پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے پانچ سالہ بچوں کو پولیو مہم کے دوران ہماری مقر رہ کر دہ ٹیموں سے بھر پور تعاون کر تے ہوئے اپنے لیے معصوم بچوں کے مستقبل کے لیے دو قطر ے ضرور پلوائیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں