ٹنڈوالہیار، نواب کالونی کے سینکٹروں افراد ٹرانسفارمر نہ لگنے کے خلاف میر پور خاص روڈ پر بھر پور احتجاج ٹائر نذر آتش

پیر 26 جولائی 2021 23:16

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) نواب کالونی کے سینکٹروں افراد ٹرانسفارمر نہ لگنے کے خلاف میر پور خاص روڈ پر بھر پور احتجاج ٹائر نذر آتش عملے کے خلاف سخت نعر ے بازی ایس ڈی او سب ڈویزن ون پر رشوت طلب کر نے کا الزام عائد کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بجلی ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد تیل نکلنے پر دو بچے زخمی ہو نے کے بعد حیسکو عملہ ٹرانسفارمر اتار کر ساتھ لے گئی دوبارہ لگنا بھول گئی جس پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جس پر نواب کالونی کے رہائشیوں کا ٹرانسفارمر پھٹنے کے سبب دوبارہ نہ لگائے جانے پر حیسکو کے خلاف میرپورخاص اور حیدر آباد روڈ پر احتجاج مظاہرہ اور حسیکو کے خلاف نعرے بازی کی گئی ٹنڈوالہیار چار روز سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نواب کالونی کے رہائشی سہراپا احتجاج بن گے اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی سینکڑوں علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے حیدرآباد میرپورخاص جانے والی مین شاہراہ کو ٹائز نذیر آتش کر کے بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی اس موقع پر مظاہرین نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار روز سے بجلی بند ہے سخت گرمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ واپڈا کے اہلکار ساٹھ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے ایس ڈی او سب ڈویز ن ون نثار چانڈیو نے ہزاروں روپے کی طلب کر رہے ہیں ہمارے بچے گرمی سے بیہوش ہوگئے ہیں اور گھر میں پینے کے لئے پانی بھی نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں ضلع انتظامیہ سے فوری طور پر ٹرانسفارمر لگوا کر ہماری بجلی بحال کی جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں