سندھ بھر کی طر ح ٹنڈوالہیار میں بھی انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران پرچہ آئوٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا

منگل 27 جولائی 2021 23:54

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سندھ بھر کی طر ح ٹنڈوالہیار میں بھی انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران پرچہ آئوٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا ، کیمسٹری کا پرچہ امتحان کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے، امتحانات کے دوران پرچہ آوٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا اور امتحانی مراکز میں نقل عروج پر رہی۔

سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حسب روایت بارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آٹ ہوگیا ، نقل مافیا نے پرچے کے آغاز کے دس منٹ بعدہی حل شدہ پرچہ واٹس اپ گروپ میں شیئر کردیا۔امتحان کے دوران انتظامیہ کے نقل کی روک تھام کے دعوے صرف دعوے ہی رہے اور طلبا و طالبات کھلے عام موبائل فون پر نقل کرتے نظر آئے جبکہ اور امتحانی سینٹرزکی انتظامیہ نقل روکنے میں مکمل ناکام رہی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بھی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فزکس کا پرچہ واٹس ایپ گروپوں میں دستیاب تھا جبکہ امتحانی مراکزپرنقل بھی عروج پررہی، پرچہ ٹائم سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرتا رہا اور امتحانی مراکزکے باہرسہولت کاروں کاہجوم رہا۔خیال رہے 12ویں جماعت کا آج دوسرا پرچہ ہے، جس کا دورانیہ 2گھنٹے ہیں، رواں برس صرف اختیاری مضامین کاپرچہ لیاجارہاہے ، 12ویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 اور پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں