ٹنڈوالہ یار میں تیز آندھی اور ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری

بدھ 5 جنوری 2022 23:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2022ء) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں تیز آندھی اور ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد و نواح کے علاقے چمبڑ سلطانہ آباد بکیرا شریف عثمان شاہ ہوڑی جھنڈومری دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد ٹنڈوالہ یار کے نشیبی علاقے زیرآب اگئے کے روڈ راستوں گلیوں چوکوں پر پانی جمع ہوگیا شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہونے والی بارشوں کے بعد بلدیہ ملازمین کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ توڑی بھی بارش ہوتی ہے تو روڈز راستے پر پانی جمع ہوجاتا ہے لیکن بلدیہ کے ملازمین صرف اور صرف خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف رہتے ہیں عوام کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہے ہم جائے تو کہاں جائیں نمازی نماز کیلئے جاتے ہیں تو انہیں بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے گندے پانی سے نمازیوں کے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں پر مگر انتظامیہ کوئی نوٹس لیکر صفائی ستھرائی کا بندوست کرنے کو تیار ہی نہیں ہے واضع رہے کہ گزشتہ روز پڑہنے والی بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں تک بند ہوگئی جس کے باعث پوری رات بجلی بند ہونے کے باعث ضلع ٹنڈوالہ یار تاریخی میں ڈوب گیا اور دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب عوام کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں