موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

بدھ 5 جنوری 2022 23:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2022ء) موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں شدید اضافہ ہوگیا ٹنڈوالہ یار میں سوئی گیس کی بندش اور تویل لوڈشیڈنگ پر عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی اس حوالے سے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اسکول جانے والے معصوم بچے گیس کی کمی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث بنا ناشتے کے چلے جاتے ہیں واپسی آنے پر بھی گیس نہیں ہوتا ہے ہم بھوکے پیاسے رہنے پر مجبور ہیں ٹنڈوالہ یار میں سوئی سدرن گیس کی تویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اس مہنگائی میں کھانا ہوٹلوں سے لانے پر مجبور ہیں ٹنڈوالہ یار میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹلوں کے مالکان نے کھانے کے ریٹ بھی بڑھا دیئے ہیں جبکہ لکڑی کوئلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے شہریوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا خاتمہ کیا جائے۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں