سیشن جج ٹنڈوالہ یار نے بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت سنا دی

بدھ 5 جنوری 2022 23:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2022ء) قتل کا جرم ثابت ہونے پر سیشن جج ٹنڈوالہ یار نے شوہر کو سزائے موت سنا دی,8 ماہ قبل تھانہ B سیکشن کی حدود میں 24 سالہ خاتون کومل قمبرانی کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلے سے بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے تھانہ B سیکشن کی حدود میں واقع اکرم غازی کالرو کالونی میں 8ماہ قبل 24 سالہ خاتون کومل قمبرانی کو اس کے شوہر معشوق سیال نے تیز دھار آلے سے بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا قتل کا مقدمہ 8ماہ قبل مقتولہ کومل قمبرانی کے والد غلام قادر عرف بابو نے مقتولہ کے شوہر معشوق سیال پر تھانہ B سیکشن میں درج کرایا تھا فریادی غلام قادر عرف بابو کے مطابق میری بیٹی کومل قمبرانی جو ایک بچے کی ماہ تھی جسے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اس کے شوہر معشوق سیال نے تیز دھار آلے کی مدد سے بیدردی سے قتل کردیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈوالہ یار امبرین اسلم کی عدالت نے مقتولہ کومل قمبرانی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم معشوق سیال کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔

اس موقع پر عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں سزائے موت کے مجرم کو ٹنڈوالہ یار سے سینٹر جیل میرپور خاص منتقل کردیا۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں