سندھ میں کھاد کی عدم دستیابی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،ضیاء عباس شاہ

وفاقی حکومت سندھ کے آبادگاروں کو پیچھے دھکیل رہی ہے،صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز

جمعہ 7 جنوری 2022 23:54

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے کہا کہ سندھ میں کھاد کی عدم دستیابی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہی. وفاقی حکومت سندھ کے آبادگاروں کو پیچھے دھکیل رہی ہی. ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے نو منتخب صدر غلام رسول نہڑیو جنرل سیکریٹری وحیدفرازقریشی سنئیر نائب صدر عبد الرشید جعفری نائب صدر عرفان میمن جوائنٹ سیکرٹری عبدالطیف قائمخانی فنانس سیکرٹری مستجاب الرحمن مدنی اطلاعات سیکرٹری خمیسو خان دائیدانو آفس سیکرٹری حسرت لغاری دیگر عہداران کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ھدایت کردی ہے کہ آبادگاروں کو کھاد مہیا کر نے میں اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے مذید کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ میں دیگر صوبوں سے ذیادہ کام ہوا ہی. اور سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں. اور ٹنڈوالہ یار شہر کے تمام روڈ جلد کارپیٹ کر دیئے جائیں گے اور جن علاقوں پاکستان چوک شیدی پاڑہ زماں شاہ محلہ سعادات کالونی بریلوی چوک دیگر علاقوں کو واٹر سپلائی کا صاف پانی مہیا کرنے والی 3 سالوں سے ٹوٹی ہوئی لائن کو فوری بحال کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار کے دیگر علاقوں میں واٹر سپلائی کا صاف پانی مہیا کرنے کے کام جاری ہے جسے مکمل کرکے ٹنڈوالہ یار کے ہر علاقے کی عوام کو صاف پانی ملے گا انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی سٹی صدر آفتاب احمد جونیجو محمد قاسم کالرو دیگر موجود تھی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں