میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار میں دیہات،یوسیز،اور گاؤں کو شامل کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 11 جنوری 2022 00:16

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) ٹنڈوالہ یار میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار میں دیہات،یوسیز،اور گاؤں کو شامل کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غیر قانونی حلقہ بندی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فدا چوہان،کاشف قائم خانی و دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر قانونی حلقہ بندی کرکے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چارہی ہے پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ دیہی علاقوں کو میونسپل کمیٹی میں شامل کرکے با آسانی بلدیاتی الیکشن ہم جیت جائے گے لیکن ہم شہریوں سے اسی طرح کی نا انصافی کبھی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ چور راستے سے الیکشن جیتی ہے اب بھی ان کی یہ ہی کوشش ہے کہ دیہی علاقوں کو میونسپل کمیٹی میں شامل کرکے بلدیاتی الیکشن جیت جائے ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کا عالم یہ ہے جمعے کے روز اخبار میں اشتہار شائع کیا جاتا ہے جس میں دو دن کا ٹائم دیا جاتا ہے دو دن بھی وہ جو دونوں ہی دن چھٹی کے ہوتے ہیں ہم اس کے عمل کے خلاف عدالت میں جائیں گے احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں ہمدردوں کی بڑی تعداد موجود تھی

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں