ٹنڈوالہ یار،بجلی کی عدم درستگی کے خلاف صارفین کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 11 جنوری 2022 00:16

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) بجلی کی عدم درستگی کے خلاف صارفین کا احتجاجی مظاہرہ ٹنڈوالہ یار کی غنی کالونی میں پانچ روز سے بجلی کی عدم درستگی کے خلاف علاقہ مکین سٹرکوں پر نکل آئیٹنڈوالہ یار سے چمبڑ روڈ پر واقع غنی کالونی میں پانچ روز سے ٹرانسفارمر کی عدم درستگی کے خلاف علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔ متاثرین نے شہر کی درمیانی شاھراہ ڈسکو ہوٹل کے مقام پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے حیسکو کے خلاف نعرے بازی بھی کی حیسکو افسران بجلی بحالی کے لیے رشوت مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا پہلے ہی ٹنڈوالہ یار میں 12 سی14 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ روز کا معمول بنا ہوا جس عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے لوگ بجلی کی تویل لوڈشیڈنگ کے سبب پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں انہوں نے حسکیو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار کی غنی کالونی میں پانچ روز سے بند بجلی کو فوری بحال کرائی جائے اور ٹنڈوالہ یار سے تویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے قبل ازیں بجلی کے متاثرین کے احتجاج کے باعث چمبڑ بدین دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی جسکے باعث مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں