من پسند گوٹھوں کو گیس کنکشن کی فراہمی افسوسناک ہے ،نظام مصطفی سوشل ویلفیئر

پیر 17 جنوری 2022 22:51

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) اوجی ڈی سی کی جانب سے من پسند گوٹھوں کو گیس کنکشن کی فراہمی افسوسناک عمل ہے او جی ڈی سی افسران یہ یاد رکھیں کہ وہ وفاق کے ملازم ہیں سندھ حکومت کی وفاداریاں نبھا کر عوام ظلم نہ کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان نظام مصطفی سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی چئیرمین امام الدین شیخ نے ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسر شاہی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے آرام دے کمروں میں بیٹھ کر اپنا ٹائم پورا کرکے اپنے گھروں کو چلے جاتے یا پھر ایک ایک ہفتے تک اپنے دفاتر میں ہی نہیں آتے جس کی وجہ سے عوام کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دونوں ہونے والی بارشوں کے سبب کئی علاقوں میں غریب عوام کا کافی نقصان ہواہے حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر بارش کے متاثرہ افراد کی مالی مدد کریں اور ان علاقوں کے ٹوٹے پھو ٹے روڈ راستوں کو ہہتر کیا جائے اور جہاں نئے روڈ بنانے کی ضرورت ہے وہاں فوری ترقیاتی کام کرائے جائیں انہوں کہا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی پر ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صحافیوں کے لئے فوری طور پر ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے لئے کوئی جگہ مختص کی جائے تاکہ اس مختص کی جانے ولی جگہ پر صحافی عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں ایوانوں اور متعلقہ حکام تک پہنچا کر انہیں حل کرسکیں اس موقع پر ان کے ہمراہ علاقے کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں