ٹنڈوالہ یار میں مال گاڑی کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

منگل 19 جولائی 2022 21:55

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2022ء) ٹنڈوالہ یار میں مال گاڑی کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات دیر سے ٹنڈوالہ یار کے ٹنڈوسومرو ریلوے پھاٹک کے مقام پر میرپورخاص سے حیدرآباد جانے والی مال گاڑی کی زد میں آکر عبدالحنان شاہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ نوجوان نادر پٹھان شدید زخمی ہوگیا مذکورہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے بروقت پولیس کواطلاع دی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد حادثے میں جانبحق و زخمی کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار روانہ کردیا بتایا جاتا ہے مذکورہ دونوں نوجوان علاقے میں بجلی نہ ہونے کے باعث ریلوے لائیں پر سو رہے تھے کہ وہاں سے گزرنے والی مال گاڑی کی زد میں اگئے مذکورہ واقع پر علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں