سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونگے

بدھ 20 جولائی 2022 22:29

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2022ء) 24 جولائی کو سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے، جن میں ضلع ٹنڈوالہ یار بھی شامل ہیں ضلع ٹنڈوالہ یار، چمبڑ,ٹنڈوالہ یار اور جھنڈومری تعلقوں پر مشتمل ہے، ضلع پانچ ٹاون نصرپور، سلطان آباد، پیارو لوند, سنجر چانگ اور چمبڑ سمیت پر پرمشتمل ہے جبکہ اس ضلع میں 26 یونین کونسل اور ایک ضلع کونسل اورایک میونسپل کمیٹی شامل ہے، ضلع ٹنڈوالہیار 8 لاکھ 38 ہزار 8 سو نفوس پر مشتمل ہے ضلع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ, 49 ہزار 3 سو 24 ہے جن میں 2 لاکھ 38 ہزار 8 سو 54 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 2 لاکھ 9 ہزار 70 خواتین ووٹرز شامل ہیں ضلع میں مجموعی طور پر 316 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 66 مرد, 65خواتین اور 180 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اسی طرح 1084 پولنگ بوتھس جن میں 552 مرد, اور 532 خواتین کیلئے بوتھس بنائے گئے ہیں , 24 جولائی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام سیاسی , مذہبی اور آزاد امیدار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ضلع میں پاکستان پیپلزپارٹی نے اب تک 30 نشستوں پر بلا مقابلہ میدان مارلیا ہے جن میں 7ضلع کونسل کی نشستیں , ایک یونین کونسل چئیرمین و وائس چئیرمین , ٹائون کمیٹی سنجر چانگ کے تمام وارڈز, مختلف یونین کونسل سے 15 جنرل کونسلر بھی بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں جبکہ ایک جنرل کونسلرکی نشست جے یو آئی کے حصہ میں آئی ہے دوسری جانب 24 جولائی کے الیکشن میں ضلعی پولیس کی جانب سے بنائے گئے کنٹیجینسی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 316 پولنگ اسٹیشن میں 54 پولنگ اسٹیشن کوانتہائی حساس قراردیاگیا ہے جبکہ 117 حساس اور 145 نارمل قرار دئے گئے ہیں کنٹیجینسی پلان کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پری سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اورہر پولنگ اسٹیشن پر 8 پولیس اہلکار اور 4 ریجرز کے جوان مقرر کئے جائیں گے حساس پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس اہلکاراور2رینجرزاہلکار مقرر ہوں گے جبکہ دیگر نارمل 145 پولنگ اسٹیشن پر 3 , 3 پولیس اہکار مقرر ہوں گے کنٹیجینسی پلان کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1877 اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے جبکہ 2 ایس ایس کو ضلع کی نگرانی کریں گے جن میں ایس ایس پی جاوید تنولی, ایس ایس پی سعادت یاسین جبکہ 10 ڈی ایس پیز اور 12 ایس ایچ اوز ڈیوٹی دیں گے اسی طرح 54 لیڈیز پولیس اہلکار بھی ڈیوٹیاں ںسرانجام دیں گی جبکہ آر آر ایف کے 50 جوان بھی تعینات ہوں گے اسی طرح 13 پولیس کی ٹیمیں ہوں گی اور ہر ٹیم میں دو پولیس موبائل اور 12 جوان ہوں گی,پولیس نفری کے ساتھ رینجرز بھی موجود ہوگی جو گشت کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر تعنیات ہوگی کنٹیجینسی پلان کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار میں 12 پولنگ اسٹیشن, ٹائون کمیٹی چمبڑ 1, ٹائون کمیٹی سلطان آباد 3, یوسی جارکی 4 مشترکہ, یوسی بکیراشریف 2 مرد, 2 خواتین, 3 مشترکہ مجموعی 7, یوسی کھوکھر 4 مشترکہ, یوسی مسو بوزدار 3, یوسی لاندھی 1, یوسی نصیرخان 1مشترکہ یوسی میر آباد 1, یوسی شاہپور رضوی 1مشترکہ, یوسی عثمان شاہ ہوڑی 1 مشترکہ,یوسی جھنڈو مری 3 مشترکہ, یوسی دریاخان مری4 مشترکہ, یوسی شیخ موسی 6, یوسی میل موری 2 مشترکہ قرار دئے گئے ہیں۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں